سری لنکن حکومت کامفت سیاحتی ویزے دینےکا فیصلہ
معاشی بحران کے شکار ملک سری لنکا نے سیاحتی شعبے کو فروغ دے کر معیشت کو پروان چڑھانے کیلئے 7 ممالک کو مفت سیاحتی ویزے دینےکا اعلان کردیا۔کنٹرولر جنرل آف امیگریشن اینڈ ایمیگریشن نے کہا ہے کہ چین،بھارت،انڈونیشیا، روس،تھائی لینڈ،ملائیشیا اور جاپان کے شہریوں کو27 نومبر 2023 سے31 مارچ 2024 تک سیاحت کی تعمیر نو کیلئے پائلٹ پروگرام کے طور پر مفت ویزے جاری کیے جائیں گے۔نامزد ممالک کے شہری جن کے پاس سفارتی،سرکاری،عوامی امور، خدمات اور عام پاسپورٹ ہیں وہ اس اسکیم کے تحت ویزا فری نظام سے لطف اندوز ہونے کے اہل ہیں۔ان ممالک کے شہریوں کو سری لنکا پہنچنے سے پہلے الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) کے لیے31 مارچ 2024 تک بلا معاوضہ گرانٹ/جاری کرنے کیلئے درخواست دینی ہو گی۔اس اسکیم کے تحت سیاح 30 دن کے مفت ویزے کی مدت سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور سری لنکا میں پہلی آمد کی تاریخ سے30 دن کے اندر اندر داخلے کی ڈبل سہولت کی اجازت ہے۔