vosa.tv
Voice of South Asia!

جدید ترین بحری جنگی جہاز کی امپھال کی نقاب کشائی

0

دہلی:بھارتی بحریہ کے جدید ترین بحری جہاز امپھال کی نقاب کشائی کر دی گئی،بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے  بحریہ کے جدید ترین جنگی جہاز امپھال کی نقاب کشائی کی۔یہ پہلا جدید جنگی جہاز بھی ہے جس کا نام ہندوستان کے شمال مشرقی علاقے کے کسی شہر کے نام پر رکھا گیا ہے ۔ امپھال کی چوٹی کے ڈیزائن میں بائیں طرف منی پور کے تاریخی ورثےکانگلا محل اور دائیں طرف ریاست کی افسانوی مخلوق کانگلا سا کو دکھایا گیا ہے۔اس کے ساتھ ملک کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کے لیے منی پور کے لوگوں کی جانب سے دی گئی قربانیوں کو اہمیت دی گئی ہے۔ کانگلا محل منی پور کا ایک اہم تاریخی اور آثار قدیمہ کا مقام ہے۔ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز ڈیزائن بیورو کے ذریعہ ڈیزائن اور ایم ڈی ایل کے ذریعہ بنایا گیا یہ جہاز مقامی جنگی جہاز کی تعمیر میں ایک منفرد شناخت رکھتا ہے اور یہ دنیا کے سب سے زیادہ تکنیکی طور پر جدید جنگی جہازوں میں سے ایک ہے۔ جنگی جہاز میں تقریباً 75 فیصد دیسی مواد استعمال کیا گیا ہے۔امپھال بھی پہلا مقامی ڈسٹرائر ہے جس نے تعمیر اور سمندری آزمائشوں کو مکمل کرنے میں سب سے کم وقت لیا ہے۔ اس جنگی جہاز کو باضابطہ طور پر دسمبر 2023 میں ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.