vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب،ریاض میں ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد ،طلباء اور والدین کی شرکت

0

ریاض:سعودی عرب میں ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی طلباء اور والدین کی بڑی تعداد کے علاوہ اساتذہ اور سفارتی افسران نے شرکت کی جبکہ بین الاقوامی یونی ورسٹیوں کی جانب سے سٹالز بھی لگائے گئے جن پر ہائیرایجوکیشن کے حصول کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں۔سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ کی جانب سے ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح نائب سفیر معظم علی نے کیا ایجوکیشن کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی یونی ورسٹیوں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے جن پر سینکڑوں کی تعداد میں طلباء اور والدین نے ہائیرایجوکیشن کے حصول اور دیگر سہولیات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی سفارت خانہ پاکستان کے لنک آفیسر رانا محمد معصوم،پرنسپل پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ کے پرنسپل بدر منیر،پروفیسر انوارالحق سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانی طلباء ہر سال انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے بعد بین الاقوامی یونی ورسٹیوں کا رخ کرتے ہیں ایجوکیشن کانفرنس میں ایک چھت تلے 30 سے زائد یونی ورسٹیوں کو لانے کا مقصد تھا کہ طلباء کو بہتر انداز میں رہنمائی حاصل ہوسکے اور وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو بھرپور انداز سے جاری رکھ سکیں طلباء اور والدین کی جانب سے بھی ایجوکیشن کانفرنس کے انعقاد کو سراہا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.