سعودی عرب میں نیشنل سعودی گیمز کا آغاز
ریاض:سعودی عرب میں نیشنل سعودی گیمز کا آغاز ہوگیا ،ایونٹ میں چھ ہزار کھلاڑی شرکت کرکے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔سعودی گیمز 2023 کی آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق 31 مختلف مقامات پر کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں جن میں والی بال،ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال سوئمنگ،ٹائی کونڈو،ویٹ لفٹنگ، ، سنوکر، بلیئرڈ ،اسکواش اور دیگر گیمز شامل ہیں جن میں چھ ہزار کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جس میں خواتین کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے پرنس فیصل بن فہد اولمپکس کمپلیکس میں 21 کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں جبکہ چار کھیلوں کے مقابلے النصر سپورٹس ہال میں کھیلے جا رہے ہیں سعودی گیمز 2023 کے مقابلے دس دسمبر تک جاری رہیں گے