vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب کو عالمی ایکسپو 2030 کی میزبانی ملنے پر جشن،خوبصورت آتش بازی

0

ریاض:سعودی عرب کا دارالحکومت ریاض عالمی ایکسپو 2030 کی میزبانی کرے گا بیورو انٹرنیشنل ایکسپوزیشن نے ووٹنگ کے بعد اعلان کر دیا،عالمی ایکسپو 2030 کی میزبانی کا جشن بھرپور انداز سےمنایا گیا،شہر بھر میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے سے آسمان روشنیوں سے بھر گیا۔سعودی عرب نے عالمی ایکسپو 2030 کی میزبانی کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے سعودی عرب نے اٹلی،روم اور کوریا کے دارالحکومت بوسان کے مقابلے میں دنیا کے 130 ممالک کا اعتماد حاصل کیا بیورو انٹرنیشنل ایکسپوزیشن ڈیس نے ووٹنگ کے بعد اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ایکسپو 2030 کے انعقاد کے لئے مضبوط امیدوار ہے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب ایکسپو کے منفرد ایڈیشن کا انعقاد کرے گا اور اسکی توجہ پائیدار ترقی کے اہداف کی جانب مرکوز رہے گی اور سعودی عرب انٹرنیشنل ایکسپوزیشن کی تمام اسکیموں کو پورا کرے گا سعودی عرب نے ایکسپو 2030 کے لئے سات ارب 20 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہےسعودی دارالحکومت ریاض ایکسپو 2030 کی میزبانی کرے گا انٹرنیشنل ایکسپوزیشن کے اعلان کے بعد سعودی عرب بھر میں جشن کا سماں ہے دارالحکومت ریاض میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا بلند و بالا عمارتیں روشنیوں سے بھر گئیں آتش بازی سے آسمان روشنیوں سے بھر گیا ہزاروں ملکی اور غیر ملکی ایکسپو 2030 کی میزبانی ملنے پر خوشی سے سرشار ہیں اور سعودی قیادت کو مبارکباد دے رہے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.