جدہ کی کاروباری وسماجی شخصیت کا رانا محمد عظیم کے اعزاز میں عشایئہ
جدہ: جدہ کی معروف کاروباری سیاسی و سماجی شخصیت رانا رضوان نے سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم کے اعزاز میں پروقاراعشایئے کا اہتمام کیا جس میں جدہ کی سیاسی وسماجی شخصیات سمیت صحافی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جدہ میں رابطہ عالم اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل رانا عظیم نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی نے کانفرنس کا انعقاد کرنا اچھا اقدام ہے اس سے دنیا میں اسلام کا چہرہ اصل انداز میں دیکھنے میں اہم کردار کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ملکی معیشت کو ان مشکلات میں سہارا دینے میں آپ لوگوں کا ہمیشہ سے اہم کردار ہے ان کا کہنا ایک طویل عرصے سے اوورسیز پاکستانیوں سے منسلک ہوں اور میں نے ان میں سب سے زیادہ حب الوطنی دیکھی۔تقریب میں سردار نصر اقبال،سابقہ ایم این اے چوہدری نزیر جٹ دیگر کمیونٹی ممبران نے شرکت کی۔تقریب کے میزبان رانا رضوان اکبر نے رانا عظیم کو عمرہ کی مبارکباد دی اور ان کی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوششوں کے تعریف کی۔