نیٹو یوکرینی عوام کا ااستعمال کرنےکے باوجود مقاصد حاصل نہ کرسکا۔روسی صدر کے پریس سیکرٹری
ماسکو:روسی صدر کے پریس سیکریٹری دمتری پیسکوف نے کہا کہ نیٹو ،روس کی مخالفت کرنے کا ایک آلہ ہے اور نیٹو ، روس کی مخالفت میں یوکرینی عوام کو مظلوم دکھاتا ہے روس کے خلاف ہونے والی سازشوں کے باوجود روس کو دیوار سے نہیں لگیا جاسکتا۔روسی صدر کے پریس سیکریٹری دمتری پیسکوف نے کہا کہ نیٹو،روس کی مخالفت کرنے کا ایک آلہ ہے اور نیٹو اسی مقصد سے قائم کیا جانے والا اتحاد ہے جس نے ابھی تک روس پر دباؤڈالنے کا منصوبہ ترک نہیں کیا۔نیٹو نے روس کی مخالفت میں یوکرینی عوام کا استعمال کیا اور ان کو مظلوم دکھایا۔پیسکوف کا کہنا ہے کہ روس کو واضح طور پر معلوم ہے کہ نیٹو کے اس عمل کا مقصد کیا ہے۔ روس اپنی اگلی حکمتِ عملی حقیقی صورتحال کے مطابق مرتب کرے گا اور سپیشل ملٹری آپریشنز جاری رہیں گے۔