امریکہ میں نوعمر بچوں کو ٹارگٹ کیا جانے لگا۔فائرنگ سے متعدد بچے زخمی
شکاگو:امریکہ کی مختلف ریاستوں میں 4 بچے فائرنگ کا نشانہ بن گئے،امریکہ میں نوعمر افراد پر فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ریاست شمالی کیرولائنا کے علاقے گولڈسبورو میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک 10 سالہ بچی کو اس وقت ٹانگ میں گولی لگی جب وہ اپنے گھر میں تھی،بچی کی حالت تشویشناک ہے۔ریاست الینوائے کے شہر راک فورڈ میں ایک 15 سالہ لڑکے کو سر اور پیٹ میں گولی لگی اور اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ریاست شکاگو میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک 16 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوا اور مشتبہ شخص کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس میں ایک 12 سالہ لڑکی جو اپنے گھر میں سو رہی تھی،فائرنگ کا نشانہ بنی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے متاثرہ شخص کے گھر کے دروازے کے باہر سے فائرنگ کی،پولیس کو جائے وقوعہ سے گولیوں کے کل 9 خول ملے ہیں۔امریکہ میں گن وائلنس آرکائیو ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، 28 نومبر تک رواں سال امریکہ میں گن وائلینس سے کل 1،555 نوعمر افراد مارے جاچکے ہیں۔