vosa.tv
Voice of South Asia!

چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی  سعودی رائل فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد سے ملاقات

0

چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے سعودی رائل فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی رائل فورسز کے کمانڈر لیفیننٹ جنرل فہد نے جی ایچ  کیومیں آرمی چیف سے ملاقات کی۔جس میں فوجی تربیت، علاقائی صورت حال اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات پر گفتگو کی گئی،جاری اعلامیے کے مطابق جنرل ساحر شمشادمرزا نے کہا پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اسٹرٹیجک اوربرادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،اس موقع پر سعودی کمانڈر نے خطے میں امن کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی،اس سے قبل سعودی کمانڈر کے جی ایچ کیو پہنچنے پر انہیں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آرنر پیش کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.