شمالی کوریا۔جنوبی کوریا کی فوج کے ساتھ ہونے والوں معاہدوں سے دستبردار
شمالی کوریا کی وزارت قومی دفاع نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا نے فوجی ڈومین میں پنمنجوم اعلامیہ معاہدے پر عمل درآمد کو اس بنیاد پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے جاسوسی سیٹلائٹ لانچ کرکے فوجی میدان میں شمالی کوریا-جنوبی کوریا کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔شمالی کوریا کی وزارت قومی دفاع نے موجودہ صورتحال پر مندرجہ ذیل اصولی موقف بیان کیا۔پہلا اب سے شمالی کوریا کی مسلح افواج فوجی میدان کے نفاذ سے متعلق پنمنجوم اعلامیے کے معاہدے کی پابند نہیں رہیں گی۔اس فوجی معاہدے کے مطابق معطل کیے گئے تمام فوجی اقدامات فوری طور پر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔دوسرا شمالی کوریا زمینی، سمندری اور فضائی تمام جگہوں پر فوجی کشیدگی اور تصادم کی روک تھام کے لیے کیے گئے فوجی اقدامات کو واپس لے گا اور فوجی فرنٹ لائنز پر مزید طاقتور افواج اور نئے فوجی سازوسامان تعینات کرے گا۔ تیسراشمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان ناقابل تلافی تصادم کی صورت میں تمام ذمہ داریاں جنوبی کوریا پر عائد ہونگی۔