جرمن عوام کا یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ،برلن میں ہزاروں افراد کی ریلی
جرمن عوام نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک ریلی نکالی جس میں جرمن حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ یوکرین کو اسلحے کی فراہمی بند کرے اور فوجی اخراجات کم کرے۔جرمنی میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس ریلی کی وسیع پیمانے پر حمایت کی۔مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے،جن پر بم کی بجائے تعلیم،نیٹو اور جنگ برابر ہیں جیسے نعرے درج تھے۔مظاہرین نے جرمن حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے اور روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لئے مذاکرات کو فروغ دے۔جرمن بنڈس ٹاگ کے رکن سیویم ڈیڈیلن نے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ میں کوئی بھی فریق پیش رفت نہیں کر سکتا۔سب سے اہم جنگ بندی اور یوکرین کے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے مذاکرات کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یوکرین کو ہتھیاروں اور فوجی مدد کی فراہمی بند کردینی چاہیے کیونکہ ہتھیاروں کی فراہمی حل نہیں بلکہ یہ عمل تنازع میں اضافے کا باعث بنے گا ۔