vosa.tv
Voice of South Asia!

خاتون نے غلطی سے ٹپ میں 7ہزار ڈالر دے دئیے

0

کیلی فورنیا:انسان سے اکثر غلطیاں ہوجاتی ہیں مگر امریکی خاتون نے تو حد ہی کردی، ریسٹورنٹ کو ٹپ کی مد میں غلطی سے 7000ڈالر کے قریب رقم دے دی۔ویرا کونر نامی خاتون نےسب وے سے سینڈوچ آرڈر کیا تھا جب وہ اس کی ادائیگی کرنے لگیں تو حادثاتی طور پر 7 ہزار ڈالرز کی ٹپ دے ڈالی۔انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ 23 اکتوبر کو مقامی سب وے کو سینڈ وچ آرڈر دیا تھا جس کی قیمت 7.54 ڈالر تھی لیکن انھوں نے بے خیالی میں 7,105.44 ڈالرز کی ٹپ دے دی۔ویرا کونر نے یہ رقم بینک آف امریکا کے کریڈٹ کارڈ سے ادا۔ انھوں نے بتایا کہ بل ادا کرتے ہوئے غلطی سے اپنے فون کے آخری چھ نمبر ڈال دیے کیونکہ انہیں لگا کہ وہ سب وے کے لائلٹی پوائنٹس خرید رہی ہیں۔خاتون کا کہنا ہے کہ اس دوران اسکرین ضرور تبدیل ہوئی ہوگی اور اس نمبر کو ٹِپ میں تبدیل کر دیا گیا ہوگا۔انھوں نے بینک آف امریکا پر پیسے لینے کا الزام بھی لگایا لیکن بینک نے اسے مسترد کردیا۔امریکی خاتون جب سب وے کی برانچ گئیں تو منیجر نے بتایا کہ یہ مسئلہ بینک ہی حل کرسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ مجھے تو بینک پر غصہ ہے کیونکہ اُنہیں ایسا کیوں نہیں لگا کہ سب وے پر اتنی بڑی رقم دینا مشکوک ہے۔بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے سب وے سے درخواست کی ہے کہ وہ خاتون کو پیسے واپس دے دیں اور وہ رقم واپس کرنے پر رضامند ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.