تامل ناڈو کے جنگل میں 30 سے زائد جنگلی ہاتھی داخل،مکینوں میں خوف وہراس
چنئی:بھارتی ریاست تامل ناڈو کے جنگلات میں30 جنگلی ہاتھیوں کے داخل ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،انتظامیہ حالات پر نظر رکھے ہوئی ہے،تاکہ کسی قسم کاکوئی نقصان نہ ہو۔تامل ناڈو کے جنگلات میں30 سے زائد جنگلی ہاتھی داخل ہو گئے ہیں۔محکمہ جنگلات نے ہاتھیوں کے جنگل میں داخل ہونے کی وجہ سے10 سے زیادہ دیہات میں الرٹ جاری کردیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ سارے ہاتھی کرناٹک سے تامل ناڈو کے جنگل میں چلے گئے،جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ہاتھیوں کا قافلہ جنگل میں داخل ہو رہا ہے۔تامل ناڈو کے جنگلات میں جنگلی ہاتھیوں کی تعداد 2960 ہے جبکہ 2017 کے مقابلے ہاتھیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔