vosa.tv
Voice of South Asia!

تلنگانہ میں بی جےپی برسر اقتدارآئی تو 4 فیصد مسلم ریزرویشن ختم،امت شاہ

0

حیدرآباد:بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے والی واحد ریاست تلنگانہ ہے۔ریاست میں بی جے پی کے برسراقتدارآنے پر مسلمانوں کو دیا گیا چار فیصد ریزرویشن منسوخ کر دیا جائے گا اوراسے ایس سی،ایس ٹی اور او بی سی میں تقسیم کردیاجائے گا۔حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی نے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے۔ امیت شاہ نے زوردیتے ہوئے کہاکہ عوام،تلنگانہ میں تبدیلی چاہتے ہیں،بی جے پی تلنگانہ کی ترقی کے لیے پرعزم ہے،عوام کا ووٹ ہندوستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔انہوں نے بی آر ایس حکومت پر ان دس سالوں میں بدعنوانی کا الزام لگایا اور کہا کہ بی آر ایس حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، ریاست تلنگانہ کا قیام 1200 نوجوانوں کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کے بعد عمل میں آیا تاہم تلنگانہ کو ریاست کا درجہ ملنے کے باوجود عوام کی خواہشات پوری نہیں ہوئی،جیسا کہ توقع کی جارہی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.