vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں ضرورت مندوں کی خوشیاں دوبالا

0

بروکلین کے علاقے  کونی آئی لینڈ ایونیو پر  امریکن کونسل آف منارٹی وومن نے  اسلامک ریلیف آف یوایس اے  کے اشتراک سے  تیسرا سالانہ   تھینکس  گیونگ ڈے منایا ۔مختلف علاقوں سے  ضرورت مند افراد  کی کثیر تعداد  حلال ٹرکی  اور دیگر اشیاء   حاصل کرنے   کے لیے اے سی  ایم ڈبلیو کے باہر   جمع ہوگئیں۔  اس موقع پر  تنظیم کی چیئر پرسن  بازہ روحی نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ  جو لوگ  سال بھر یا اس سیزن میں حلال ٹرکی  کھانے کی سقت نہیں  رکھتے انھیں     اس خوشی  میں شامل  جائے۔ حلال ٹرکی کی تقسیم  میں  پاکستان قونصل خانے کا عملہ،   اے سی ایم ڈبلیو کی  ٹیم ممبران ، والنٹئیرز اور  کونسل  وومن  ریٹا جوسف کے  دفتر سے  عملے نے بھی شرکت کی اور   خوشیاں  بانٹنے  کے عمل میں شریک ہونے پر  مسرت کا اظہار کیا۔تھینکس گیونگ ڈے  کے شرکاء میں  خواتین  کی کثیر تعداد اور  بزر گ افراد  بھی شریک تھے ۔امریکن کونسل آف منارٹی  وومن کے عملے  نے حلال  ٹرکی  بانٹنے  سے قبل فہرستیں  مرتب کیں  تاکہ منصفانہ  طریقے  کو یقینی بنایا جاسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.