vosa.tv
Voice of South Asia!

نریندر مودی پنوتی ہیں۔راہول گاندھی

0

بھارت کی حزب اختلاف جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم کی گراؤنڈ میں موجودگی پر نریندر مودی کو پنوتی قرار دے دیا۔آسٹریلیا احمد آباد میں مینز ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا کر چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا۔آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان فائنل دیکھنے بالی وڈ اداکاروں سمیت بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی خصوصی طور پر احمد آباد کے نریند مودی اسٹیڈیم پہنچے۔آسٹریلیا سے فائنل ہارنے پر جہاں بھارتی شائقین مایوس ہیں وہیں بھارتی سیاست دان راہول گاندھی نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹیم کا شکست کا ذمہ دار وزیراعظم نریندر مودی کو قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے نریندر مودی پر طنز کیا اور کہا کہ  اچھے بھلے ہمارے لڑکے وہاں پر ورلڈ کپ جیت جاتے لیکن ‘پنوتی’ نے ہروا دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.