امریکا کا اسرائیل حماس معاہدے کا خیر مقدم
غزہ میں جنگ میں وقفے کے اعلان پر امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیل اور حماس کےدرمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ضروری ہے کہ اس معاہدے کے تمام پہلوؤں پر پوری طرح عمل کیا جائے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ڈیل کرانے میں قطر کے امیراور مصر کے صدر نے اہم کردار ادا کیا۔قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق پہلے مرحلے میں اسرائیل ایک سو پچاس اور حماس پچاس قیدی رہا کرے گا اور جنگ میں وقفہ چار روز کیلئے ہوگا، جس کا اعلان چوبیس گھنٹے میں کیا جائے گا۔معاہدے کے مطابق غزہ میں مزید امداد بھیجی جاسکے گی، جس میں ایندھن سمیت طبی اور غذائی سامان متاثرین تک پہنچایاجائےگا۔خیال رہے کہ اڑتالیس روز سےجاری اسرائیلی جارحیت میں چودہ ہزارسےزائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ حماس کےحملوں میں تین سوسےزائد اسرائیلی فوجیوں سمیت بارہ سوسے اسرائیلی جاں بحقہوئے۔قابض اسرائیلی فوج نے آج صبح خان یونس کی عمارت پر گولہ باری کی جس میں بیس سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔