vosa.tv
Voice of South Asia!

جنوبی افریقہ کا اسرائیل کےخلاف بڑا فیصلہ

0

جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ نے ایک تحریک پاس کی ہے جس میں غزہ پر اسرائیلی حملے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد پریٹوریا میں اسرائیل کا سفارت خانہ بند کرنے اور سفارتی تعلقات کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع رہیں گے، سفارت خانے کی بندش اور جنگ بندی تک تمام سفارتی تعلقات معطل کرنے کی تحریک 248 حق اور 91 مخالف ووٹوں سے منظور ہوئی۔تاہم الجزیرہ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی علامتی ہے کیوں کہ صدر سیرل رامافوسا کی حکومت پر منحصر ہے کہ آیا اس قرارداد پر عمل درآمد کرنا ہے یا نہیں۔ دوسری جانب اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ نے بھی غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی، قرارداد کے حق میں 90 ووٹ پڑے، فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے لیبر رہنما اسٹرامار سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ بندی کی حمایت کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.