vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارتی ائیرلائن کے طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ۔بیمار خاتون جاں بحق

0

بھارتی ائیرلائن کے طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پرمیڈیکل گراونڈ پر لینڈنگ ہوئی، ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ائیرلائن کی پرواز جدہ سے حیدرآباد دکن جارہی تھی کہ دوران پروازخاتون مسافرکی طبعیت خراب ہوئی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی طیارے کے کپتان نے پاکستان ائیرٹریفک کنٹرولرسے پروازکوکراچی اتارنے کی اجازت مانگی، پرواز کی لینڈنگ کے بعد خاتون مسافرکو جناح ٹرمینل پرطبی امداد فراہم کی گئی تاہم خاتون مسافرجانبرنہ ہوسکی اورانتقال کرگئی۔ترجمان سی اے اے نے کہا کہ طیارہ نے صبح 4 بجکر 15 منٹ پر کراچی لینڈ کیا، جدہ سے اڑنے والے جہاز کی بھارتی خاتون مسافر جوہرہ بی کو معائنہ پر مردہ پایا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ طیارہ مردہ خاتون کو لے کر 6 بجکر 15 منٹ پر بھارت میں میں اپنی منزل کی طرف روانہ ہوا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.