سری لنکن وزارتِ صحت کا عہدیدار ساتھیوں سمیت گرفتار
سری لنکن سی آئی ڈی نے وزارت صحت کے میڈیکل سپلائی ڈویژن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کپیلا وکرامانائیکا کو تین دیگر ساتھیوں سمیت امیونو گلوبیولن کی مبینہ درآمد کے معاملے میں گرفتارکرلیا۔پو لیس کے مطابق ڈاکٹر کپیلا وکرمانائیکا کے علاوہ نیرن دھننجایا (اکاؤنٹنٹ – سپلائیز)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شانتی سولومن، اور فارماسسٹ سوجیت کمارا گرفتار کیا گیا ہے۔انہیں جعلی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے غیر معیاری امیونوگلوبلین انجیکشن درآمد کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ۔ملزمان کو انسانی انٹراوینس امیونوگلوبلین کی ایک کھیپ درآمد کرنے کے شبہ پرگرفتارکیا گیا۔ سری لنکن کسٹم کی کارروائی کے بعد 13 اکتوبر کو مالیگاکنڈہ مجسٹریٹ نے سی آئی ڈی کو ایک جامع تحقیقات کی ہدایت ہدایت کی تھی۔ سی آئی ڈی نے ایک مکمل تفتیش شروع کی جس کے نتیجے میں کمپنی کے مالک کی ابتدائی گرفتاری ہوئی جو غیر معیاری امیونوگلوبلین انجیکشن درآمد کرنے کے ذمہ دار ہیں۔