شاہ رخ کی "ڈنکی” کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی ہٹ
بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی فلم “ڈنکی” کا پہلا گانا “لُٹ پُٹ گیا” ریلیز ہوتے ہی مداحوں کو بھاگیا۔بالی ووڈ کے کنگ خان کی تیسری فلم “ڈنکی” کی ریلیز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اداکار کے مداح بھی بےصبری سے اس فلم کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔ڈنکی” کی ریلیز سے ایک ماہ قبل فلمساز راجکمار ہیرانی نے فلم کا پہلا گانا “لُٹ پُٹ گیا” ریلیز کردیا ہے جس کی موسیقی پریتم کی ہے جبکہ یہ گانا معروف بالی ووڈ گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا ہے۔شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ڈنکی کے گانے “لُٹ پُٹ گیا” کی ویڈیو کلپ پوسٹ کی جس میں اُنہیں پُرجوش انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ “اگر اس سے زیادہ چھلانگ لگاتا تو اُڑ ہی جاتا، اُمید ہے آپ کو یہ رومانس اور گانا بہت پسند آئے گا”۔شاہ رخ خان نے گلوکار ارجیت سنگھ کی گلوکاری پر بھی اُن کی حوصلہ افزائی کی، گانے کی ٹیم کے تمام اراکین کے کام کو بھی خوب سراہا۔واضح رہے کہ فلم ’ ڈنکی‘ 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائی گی، مبینہ طور ’ڈنکی‘ ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے