vosa.tv
Voice of South Asia!

روہنگیا پناہ گزینوں کی رضاکارانہ واپسی کا اعلان

0

 بنگلہ دیشی سیکرٹری خارجہ مسعود بن مومن نے روہنگیا پناہ گزینوں آبائی وطن رضاکارانہ واپسی کی تیاری کا اعلان کر دیا۔بنگلہ دیشی سیکرٹری خارجہ مسعود بن مومن کی زیر  صدارت میانمار کے شہریوں سے متعلق  نیشنل ٹاسک فورس کے 43ویں اجلاس میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈھاکہ میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر لیوس گیوین، اقوام متحدہ کی مختلف ایجنسیوں کے نمائندوں اور متعلقہ حکومتی وزا نے شرکت کی۔وزارت خارجہ نے کہا کہ روہنگیا بحران پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کی کوششوں کی وضاحت کی گئی۔ اجلاس میں کاکس بازار اور بھاسن چار میں روہنگیا پنا ہ گزینوں کے لیے انسانی امدادی اقداما ت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.