vosa.tv
Voice of South Asia!

راہول گاندھی گونگے بہرے بچوں کیلئے کارپنٹر بن گئے

0

کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے معذور بچوں کے اسکول کے لیے کارپنٹر بن کر فرنیچر بنا لیا، کچھ انہوں نے اپنے ہاتھوں سے تیار کیا اور باقی کی تیاری کا خود آرڈر دیا تھا۔دہلی کے ایک علاقے میں واقع گونگے بہرے بچوں کے اسکول پریمالابائی چوہان کو کانگریس کی جانب سے فرنیچر عطیہ کیا گیا،ان کا تیار کردہ فرنیچر گزشتہ روز پارٹی کی جانب سے اسکول پہنچایا گیا۔ گزشتہ ماہ راہل گاندھی نے کیرتی نگر فرنیچر مارکیٹ میں جا کر کاریگروں کے ساتھ مل کر خود بھی کام کیا تھا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر آئی تھیں۔ فرنیچر حوالے کرتے ہوئے کانگریس کے مقامی رہنما اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ وہ اپنے محبوب لیڈر راہل گاندھی کے ذریعے نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کا پیغام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ قدم اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.