vosa.tv
Voice of South Asia!

سرنگ میں پھنسے  40مزدوروں کی ویڈیو سامنے آگئی

0

ریاست اتراکھنڈ میں 10 روز قبل لینڈ سلائیڈنگ کے باعث زیر تعمیر سرنگ منہدم ہونے کے نتیجے میں پھنسے ہوئے 40 مزدوروں کی ویڈیو جاری کردی گئی۔سرنگ میں پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کے لئے انتھک کوششیں کی جارہی ہیں، سرنگ میں بچھائی جانے والی لائن کے ذریعے سے انہیں کھانا، پانی اور آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق اس کوشش میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جب کیمرے میں ریکارڈ کی گئی مزدوروں کی پہلی ویڈیو کو ریلیز کیا گیا، جس میں سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو زندہ دکھایا گیا ہے۔ کیمرے میں واکی ٹاکی بھی لگایا گیا ہے جس کی مدد سے مزدوروں کو کیمرے کے سامنے آنے کا کہا گیا اور مزدوروں سے بات کی گئی اور انہیں جلد باہر نکالنے کی تسلی دی گئی ہے۔ گزشتہ روز ڈرل مشین خراب ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن کو روک دیا گیا تھا، مزدوروں کو نکلانے میں ڈرل مشین کا سہارا لیا جارہا تھا مگربدقسمتی سے گزشتہ رات وہ بھی خراب ہوگئی اور دوسری مشین منگوانے کے لیے ریسکیو آپریشن کو ملتوی کرنا پڑ گیا، جسے ہوائی جہاز کے ذریعے جائے حادثہ پر پہنچایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.