vosa.tv
Voice of South Asia!

اسرائیل فاسفورس بم برسا رہا ہے، شہید صحافی کی آخری رپورٹنگ

0

چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں سے شہید صحافیوں کی تعداد دو ہو گئی۔اسرائیلی فوج کے حملے میں فلسطینی صحافی آیت بھی شہید ہو گئیں۔ اپنے علاقے سے رپورٹنگ کے دوران آخری پیغام میں انکا کہنا تھا کہ اسرائیل بیت لاہیہ میں فاسفورس بم برسا رہا ہے یہاں صورتحال بدترین ہے۔دوسری جانب لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے جس میں جنوبی لبنان میں المیادین ٹی وی کے دو ملازمین اور متعدد عام شہری شہید ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ اسرائیلی جرائم کی کوئی حد نہیں ہے اور اس کا مقصد میڈیا کو خاموش کرنا ہے جو اس کے جرائم اور حملوں کو بے نقاب کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.