vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سٹی ایمر جنسی منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے دو روز کے لیے  ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

0

نیشنل ویدر  سروس کے  مطابق شہر میں  ایک سے دو ا نچ  بارش کا امکان ہے جس کے باعث  نشیبی علاقوں میں ہلکی   سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے ۔ایمر جنسی  منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری میں  شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ منگل کی رات سے جمعرات کی صبح تک غیر ضرور ی سفر سے گریزکریں ۔  ٹریول ایڈوائزری میں نیشنل  ویدر سروس کی موسمی پیشگوئی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  آج منگل کی رات سے  بدھ  کی صبح تک ایک دو انچ  یعنی  50 ملی میٹر تک بارش کا امکان  ہے اس دوران شہری کے  نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال  پیدا ہونے کا اندیشہ ہے ۔ نیشل ویدر سروس کے مطابق  شہر بھر میں  30 سے  40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی اور یہ سلسلہ جمعرات  تک جاری رہ سکتا ہے ۔نیشنل  ویدر سروس نےآج  رات کے لیے  فریز  وارننگ  بھی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ برونکس اور اسٹیٹن  آئی لینڈ میں درجہ حرارت 30 ڈگری فارن  ہائیٹ سے  بھی کم ہوسکتا ہے ۔ نیویارک سٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لیس سروس  نے بلیو کوڈ جاری کیا ہے ، اس دوران ان کی ٹیمیں بے گھر افراد کو شیلٹر ہوم منتقل کرنے کے لیے کام کریں گی۔میئر ایرک ایڈمز  کا کہنا ہے کہ شہر شدید بارش اور تیز  ہوائیں چلنے  کے باعث ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ان کی انتظامیہ نے تیاری کر رکھی ہے، شہری غیر ضروری گھر سے باہر نہ جائیں اور باہر نکلنے کی صورت میں تمام تر  احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنی فیملی یا دوستوں سے  رابطے میں رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.