vosa.tv
Voice of South Asia!

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا اسٹرائیک کور کا دورہ

0

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا اسٹرائیک کور کا دورہ،آرمی چیف نے اسٹرائیک کور کی مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیاسپہ سالار نے جوانوں سے بھی ملاقات کی او ر ان کے جذبے کو سراہا ، جنرل عاصم منیر نے کہا کہ امن کے وقت حقیقت پسندانہ، مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضامن ہوسکتی ہے

آرمی چیف نے  اسٹرائیک کور کی مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا ٹینکوں سے لیس آرمرڈ فارمیشن کی قیادت میں کی گئی مشقوں کا مظاہرہ بھی دیکھا

آرمی چیف نے مشق میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی ان کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو  بھی سراہا اس موقع پرآرمی چیف نے درپیش چیلنجز کا جواب دینے کے لیے جنگی تیاری اور ذہنی صلاحیت کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیااور کہا کہ  امن کے وقت میں صرف حقیقت پسندانہ، مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے

سپہ سالارنے تیزی سے بدلتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مختلف ہتھیاروں کے درمیان ہم آہنگی کے حصول کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی ،آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر منگلا کور نے اُن کا استقبال کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.