ڈیلس:پہلی نیشنل کرکٹ لیگ آئندہ برس 24 مئی سے 2 جون 2024 تک کھیلی جائے گی
ڈیلس:امریکہ میں کرکٹ کے شائقین کے لئے بڑی خوشخبری۔ ریاست ٹیکسس کے شہر ڈیلس میں بھی ہو گی اب نیشنل کرکٹ لیگ اور ساتھ ہی تعمیر کیا جا رہا انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ۔ پہلی نیشنل کرکٹ لیگ آئندہ برس 24 مئی سے 2 جون 2024 تک ڈیلس میں کھیلی جائے گی جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کے کئی کھلاڑی لیگ کھیلنے ڈیلس آئیں گے۔امریکہ کے شہر ڈیلس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ایونٹ پرموٹر اظہر قاسمی نے دیگر ساؤتھ ایشین ممالک کے ساتھیوں کے ساتھ مل کرامریکن نیشنل کرکٹ لیگ کا اعلان کر دیا۔ ٹورنامنٹ اگلے سال 24 مئی سے 2 جون تک ٹیکساس میں کھیلا جائے گا۔نیشنل کرکٹ لیگ کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب ڈیلس کے ایک دور دراز سیاہ فارم اکثریتی والے علاقے میں موجود پارک میں منعقد کی گئی۔یہ پارک گھنے درختوں پرمشتمل ہے مگر آئندہ چند ہفتوں میں سٹی آف ڈیلس کے تعاون سے سپورٹس کمپلیکس کا کام شروع ہو جائے گا۔اس پارک کی ترجیحات میں کرکٹ کا ایک بہترین اسٹیڈیم سرفہرست ہے۔ منتظمین نے بتایا کہ معروف بھارتی اداکار ہرتیک روشن ایونٹ کے برنڈ ایمبیسیڈر ہوں گے۔تقریب سے اس علاقے کی منتخب ہونے والی امریکی کانگرس وومن جاسمین کروکٹ سمیت ڈیلس کی ڈپٹی میئرکیرلین کنگ ارنلڈ اظہر قاسمی، پاکستانی امریکن بزنس مین امیر علی روپانی سمیت دیگر نے تقریب سے خطاب کیا۔شرکا کاکہنا تھا کہ کرکٹ لیگ کے ساتھ پیرش پارک کی ترقی میں مدد ملے گی اور ایک نئے کھیل اورکیریئر میں بچے نظر آئیں گے،انہوں نے کہا کہ قومی لیگ کا ہونا اعزاز کی بات ہے۔ ڈیلس پارک اینڈ ریکری ایشن بورڈ کے صدر ارون اگروال، اورنیشنل کرکٹ لیگ کے چیئرمین نےبھی کرکٹ کے اس خواب کو حقیقت میں تبدیل ہونے والے پروگرام میں شرکت کی۔ نیشنل کرکٹ لیگ کے زیر اہتمام امریکا میں دلچسپ 10 اوور فارمیٹ لانے کا منصوبہ ہے چھ سرپرائز ٹیمز پہلے ہی کھیل رہی ہیں، جن میں شکاگو، لاس ویگاس، لاس اینجلس، اٹلانٹا، ہیوسٹن، اور ڈیلس شامل ہیں۔