جنگ رکوانے کے لئے یہودیوں کا لندن میں مظاہرہ
لندن:حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ کو ایک ماہ سے ذائد ہونے پر جنگ بندی کیلئے لندن میں یہودیوں کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرہ ایک یہودی تنظیم نامودیوکے کی جانب سے کیا گیا جس میں غزہ میں جاری جنگ بندی، اسرائیلی قبضے کے خاتمے، محاصرہ ختم کرنے اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مظاہرین نے برطانوی وزیراعظم رشی سونک سمیت دیگر رہنماؤں سے سیاست میں یہودیوں کو استعمال کرتے ہوئے عربوں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت کو فروع نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار ہوگئی، شہدا میں پانچ ہزار500 بچے اور 3 ہزار 500 خواتین شامل ہیں۔