امریکہ کی مشی گن یونیورسٹی کی عمارت میں فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ
مشی گن:امریکہ کی مشی گن یونیورسٹی کی عمارت میں فلسطین کی حمایت اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حکومت کے جرائم کی مذمت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گيا۔غزہ اور فسطینی عوام کی آزادی اور فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جاری وحشیانہ حملوں کے خلاف فلسطینی عوام کے حقوق کے حامی امریکی طلبا نے امریکہ کی مشی گن یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس اجتماع میں فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرنے والے امریکی طلباء نےاسرائیلی حکومت پر فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اس معاملے میں مشی گن یونیورسٹی کی انتظامیہ، امریکی صدر جو بائیڈن اوراسرائیلی حکومت کی حمایت میں پوری طرح شریک ہے۔