vosa.tv
Voice of South Asia!

اسٹیل مل آگ لگنے سے ایک مزدور جھلس کر جاں بحق تین افراد زخمی

0

ڈھاکہ:بنگلہ دیشی دارالحکو مت ڈھاکا کے شیام پور علاقے میں کدمتولی میں اسٹیل مل میں آگ لگنے سے ایک 27 سالہ مزدور جھلس کر جا ں بحق جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہو گئے۔متوفی کی شناخت ربیع الاسلام کے نام سے ہوئی جو اسٹیل مل میں کام کرتا تھا۔ ان کا تعلق برگنہ سے ہے۔زخمیوں کی شناخت 37 سالہ مظہر الاسلام، 35 سالہ شاہ عالم اور 35 سالہ عاشر الاسلام کے نام سے ہوئی ہے۔مل کے ایک کارکن پولیس اسٹیشن کے انچارج کو بتایا کہ مل میں گزشتہ روز اس وقت آگ لگی جب کچھ مزدور لوہے کی سلاخوں کو پگھلا رہے تھے۔ایک مرحلے پر دھماکہ ہوا جس سے چار کارکن زخمی ہو گئے۔انہیں ڈھاکا میڈیکل کالج ہسپتال لے جایا گیا جہاں الصبح 4:00 بجے کے قریب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.