vosa.tv
Voice of South Asia!

لانگ آئی لیند کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر کا انتخاب، فائر فائٹر مینی ٹروکی جیت کے لیے پر عزم

0

نیویارک:ریاست نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر کے لیے اُمیدوار مینی ٹروکی نے کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ بارہ دسمبر کو انھیں اپنے ووٹ کی طاقت سے کامیاب بنائیں۔مینی ٹروکی بطور فائر فائٹر 20 سال کا تجربہ رکھتے ہیں اور کمیونٹی کی آواز میں آواز بھی ملاتے ہیں۔ اس سال وہ لانگ آئی لینڈ کے علاقے برینٹ ووڈ کے فائر فایپارٹمنٹ کے کمشنر کے لیے انتخاب کی دوڑ می شریک ہیں، مینی ٹروکی کا منشور ہے کہ وہ ڈیپارٹمنٹ کے لیے مختص فنڈ کو بڑھانے، نئے آلات کی خریداری و دستیابی، جدید تقاضوں کے مطابق عملے کی تربیت اور نوجوانوں کو والنٹئیر بننے کی طرف راغب کریں گے۔ انھوں نے کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ 12 دسمبر کو فائر ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹرز لازمی آئیں اور انھیں ووٹ کاسٹ کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.