vosa.tv
Voice of South Asia!

غزہ کے خلاف جارحیت رکنے تک یمنی حوثی اسرائیل مخالف کارروائیاں جاری رکھیں گے،انصار اللہ

0


صنعا:یمن کے حوثیوں کی ذیلی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان یحیٰ سریع نے بحیرہ احمر میں ایک اسرائیلی جہاز کو قبضے میں لینے اور اسے عملے سمیت ساحل پر لے جانے کی تصدیق کی ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثیوں نے ترکی سے انڈیا جانے والے ایک مال بردار بحری جہاز پر قبضہ کر لیا ہے۔بحری جہاز کے عملے میں کوئی اسرائیلی شامل نہیں ہے۔انصار اللہ کے ترجمان یحیٰ سریع کا کہنا ہے کہ وہ ان تمام جہازوں کو نشانہ بنانے والے ہیں جو اسرائیل کی ملکیت ہیں یا انہیں اسرائیلی کمپنیاں چلاتی ہیں یا ان پر اسرائیلی پرچم لگا ہوا ہے۔یمن میں حوثیوں کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ بیان میں کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے قبضے میں لیے گیے جہاز پر موجود عملے سے اسلامی تعلیمات اور اقدار کے مطابق سلوک رکھا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا مظلوم فلسطینی عوام کے لیے ہماری مذہبی، انسانی اور اخلاقی ذمہ داری اور اسرائیلی ناجائز محاصرے اور وحشیانہ قتل عام کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔حوثی ترجمان نے بیان میں مزید کہا ہے کہ غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خاتمے تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.