vosa.tv
Voice of South Asia!

بنگلہ دیش کا سیاسی بحران نازک معیشت کے لیے ہائی رسک

0

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کا سیاسی بحران نازک معیشت کے لیے ہائی رسک بن گیا ماہرین موجودہ معاشی زوال کی وجہ شیخ حسینہ کے دور حکومت میں سیاسی اشرافیہ کی شہنشاہیت کو قرار دیتے ہیں۔بنگلہ دیش میں تاجروں کو ان دنوں بڑی  پریشانی کا سامنا ہے  کیونکہ بنگلہ دیش  اپوزیشن نیشنلسٹ پارٹی  کی طرف سے ملک بھر میں جاری سڑک-ریل-واٹر وے کی ناکہ بندی نے سپلائی چین کو متاثر کیا ہوا ہے ۔ اس ناکہ بندی  کا مقصد وزیر اعظم شیخ حسینہ کو جنوری کے عام انتخابات سے قبل مستعفی ہونے پر مجبور کرنا  ہے ، چھوٹے  بڑے تاجروں کو ا ن دنوں  ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں 50 فیصد اضافہ کا  سامنا ہے۔ناکہ بندی کی وجہ سے ٹرکوں کی کمی کے ساتھ  قیمتوں میں  بھی اضافہ ہوا ہے اور پہلے سے ہی مہنگائی سے دوچار ملک میں اضافی معاشی تناؤ  ہے ۔ ۔ بی این پی اور اتحادیوں کی جانب سے نگراں حکومت کے نظام کی بحالی کا مطالبہ کیا جارہا ہے  اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے  حسینہ واجد کے دور میں انتخابی بے ضابطگیوں کا الزام لگایا جارہا ہے  ملک میں  سیاسی بے چینی عام شہریوں کو درپیش معاشی چیلنجوں کو بڑھا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.