تھینکس گیونگ ڈے: کوپو نے سینکڑوں افراد میں حلال ٹرکی اور چکن بانٹ دیا۔
نیویارک: امریکا میں تھینکس گیونگ ڈے کی آمد آمد ہے اور مختلف تقریبات شروع ہوگئی ہیں ۔بروکلین کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو پر کوپو نے تھینکس گیونگ ڈے منایا ۔کثیر تعداد میں ضرورت مند شہریوں نے قطاریں لگا لیں۔ کوپو کے سربراہ محمد رضوی نے مختلف امریکی قانون سازوں اور سیاستدانوں کے ساتھ مل کر ساڑھے چھ سو افراد میں حلال ٹرکی اور چکن تقسیم کیا۔تھینکس گیونگ ڈے کی ڈسٹری بیوشن میں نیویارک سٹی کے شعبہ کمیونٹی آفیئرز یونٹ کے کمشنر فریڈ کرزمین نے بھی ضرورت مندوں سے ان کا حال احوال پوچھا اور کوپو کے اسٹالز پر موجود ضروری شیاء ان میں بانٹیں۔ان کا کہنا تھا کہ کوپو نے مختلف قومیتوں کے افراد کو ایک جگہ جمع کرکے اتحاد کی علامت کا گلدستہ بنا لیا۔۔اس موقع پر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے رکن رابرٹ کیرول، شہری ایوان کے رکن آری کیگن، خاتون رکن فرح لوئس اور دیگر بھی شریک ہوئیں ۔امریکی آفیشلز نے اپنے ہاتھوں سے شرکاء میں ٹرکی سمیت چکن ، تازہ سبزیاں اور پھل وغیرہ بھی بانٹیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایونٹ یا فیسٹو ل ہو ، ہمیشہ تمام کمیونٹیز اکھٹی ہوجاتی ہیں،یہی اس شہر کی خوبصورتی ہے اور ہمیں اسی کی ضرورت ہے۔ تھینکس گیونگ ڈے پر کوپو کے ساتھ مختلف کمیونٹی کے افراد بھی بطور رضا کار شریک ہوئے اور بھرپور طریقے سے کام کیا۔ کونسل وومن فرح لوئس اور دیگر کا کہنا تھا کہ آج یہاں مختلف رنگ و نسل ، قومیت اور مذاہب سے وابستہ افراد کو ایک ساتھ کام کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، یہ سب کے لیے مثال ہے۔ضرورت مند افراد میں روز مرہ کی ضروری اشیاء بانٹتے ہوئے سب ہی اس بات کا خیال رکھا کہ کسی بھی عزتِ نفس مجروح نہ ہو اور عزت و احترام کے ساتھ تھینکس گیونگ ڈے کی تقسیم کو مکمل کریں ۔