vosa.tv
Voice of South Asia!

چین دنیا کا تیز ترین انٹرنیٹ لے آیا

0

چین نے دنیا کی سب سے زیادہ تیز ترین انٹرنیٹ سروس متعارف کروا دی ،جس کی رفتار کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ اب 1 سیکنڈ میں 150 فلمیں ڈاؤن لوڈ ہوسکیں گی۔تفصیلات کے مطابق چینی کمپنیوں کا دنیا کا تیز ترین انٹرنیٹ نیٹ ورک لاؤنچ کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ جس سے 1.2 ٹیرا بِٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کیا جاسکتا ہے۔نئی متعارف کروائی گئی سروس کی رفتار موجودہ انٹرنیٹ سے دس گنا زائد ہے۔ یہ سنگھوا یونیورسٹی، چائنا موبائل، ہواوے ٹیکنالوجیز اور سرنیٹ کارپوریشن کا مشترکہ منصوبہ ہے۔تین ہزار کلومیٹر پر پھیلا ہوا یہ نیٹ ورک بیجنگ، ووہان اور گوانگزو کو ایک وسیع آپٹیکل فائبر کیبلنگ سسٹم کے ذریعے ملاتا ہے اور اس میں ایک اعشاریہ دو ٹیرا بِٹس (1,200 گیگا بٹ) فی سیکنڈ کے حساب سے ڈیٹا منتقل کرنے کی صلاحیت ہے۔ دنیا کے زیادہ تر انٹرنیٹ بیک بون نیٹ ورک صرف 100 گیگا بٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے کام کرتے ہیں۔بیجنگ، ووہان اور گوانگ زو کنکشن چین کے مستقبل کے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر کا حصہ ہے۔ سروس کو جولائی میں فعال کیا گیا جبکہ اس کا باضابطہ آغاز پیر سے ہوئی۔ اس نے تمام آپریشنل ٹیسٹوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.