vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان کی سسٹر زیف بہترین استاد کے عالمی اعزاز کی حقدار قرار

0

پیرس:غریب بچوں کو مفت تعلیم دینے والی پاکستان کی خاتون استاد سسٹر زیف کو  دنیا کے باوقار اعزاز گلوبل ٹیچر پرائز 2023 کا حق دار قرار دیا گیا ہے۔ یونیسکو کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کے روشن مستقبل میں اساتذہ کے اہم کردار کی نمایاں مثال ہیں۔سسٹر زیف کو اساتذہ کا عالمی اعزاز فروغ تعلیم کے لیے کام کرنے والے برطانوی ادارے ورکی فاؤنڈیشن کی جانب سے یونیسکو اور متحدہ عرب امارات کے غیرسرکاری فلاحی ادارے دبئی کیئرکے اشتراک سے دیا گیا ہے۔انہوں نے یہ اعزاز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں موجود  یونیسکو کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں وصول کیا۔اس موقع پر اساتذہ کے نام پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مسائل کے باوجود دور حاضر میں دنیا کو مثبت طور سے تبدیل کرنے کیلئے تعلیم و تدریس جاری رہنا ضروری ہے۔سسٹر زیف کا اصل نام رفعت عارف ہے جو پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالا سے تعلق رکھتی ہیں۔ 1997 میں انہوں نے 13 سال کی عمر میں اپنے گھر کے صحن میں اسکول کا آغاز کیا۔وہ روزانہ آٹھ گھنٹے کام کرکے حاصل ہونے والی آمدنی سے یہ اسکول چلاتیں، اس میں چار گھنٹے پڑھاتیں اور اس کے بعد رات کے وقت خود پڑھتی تھیں۔ آج 26 سال بعد ان کا قائم کردہ فلاحی ادارہ زیڈ ڈبلیو ای ای فاونڈیشن گوجرانوالہ کے 11 دیہات میں تقریباً 200 لڑکیوں کو 12ویں جماعت تک مفت تعلیم دے رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.