vosa.tv
Voice of South Asia!

غزہ کے ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 37 افراد شہید

0

غزہ:اسرائیلی فوج  نے گزشتہ شب  شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں الفحورا اسکول کے قریب ایک مکان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 افراد شہیداور 17 زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے 13 تاریخ کی شام کو بھی جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں فٹبال کلب کے قریب 12 گھروں پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ فلسطین اسرائیل تنازع کے موجودہ دور میں غزہ  میں 700,000 سے زیادہ بچے بے گھر ہوئے ہیں۔ بیان میں تنازع کے دونوں فریقوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر عمل درآمد کریں، غزہ کی پٹی کو امداد کی مسلسل اور بلا روک ٹوک فراہمی کو یقینی بنائیں، اور تمام محصور بچوں کا انخلا یقینی بنائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.