vosa.tv
Voice of South Asia!

غزہ میں مرنے والے 101 کارکنوں کو اقوام متحدہ کا خراج عقیدت

0

نیو یارک:غزہ کی پٹی میں فلسطین اسرائیل تنازع کے نئے دور میں مرنے والے اقوام متحدہ کے 100 سے زائد اہلکاروں کے سوگ میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر، جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر اور اقوام متحدہ کے دیگر اداروں نے ایک یادگاری تقریب منعقد کی گئی۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرکی عمارت میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے صدر ڈینس فرانسس اور اقوام متحدہ کے دیگر عملے نے غزہ کی پٹی میں مرنے والے اقوام متحدہ کے عملے کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور اس دوران پرچم سرنگوں رہا ۔ اعداد و شمار کے مطابق فلسطین اسرائیل تنازع کے موجودہ دور میں اقوام متحدہ کے 100 سے زائد اہلکار مارے جا چکے ہیں، جو کسی بھی تنازعے میں قلیل مدت میں اقوام متحدہ کے کارکنوں  کی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔اس کے علاوہ تھائی لینڈ، جاپان اور دیگر ممالک میں اقوام متحدہ کے اداروں نے بھی یادگاری تقریبات منعقد کیں۔مرنے والوں میں ا سکولز کے پرنسپلز، اساتذہ، طبی کارکن بشمول  گائناکولوجسٹ، انجینئر، معاون عملہ اور ایک ماہر نفسیات شامل ہیں۔یہ لوگ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارےانرا کے لیے کام کر رہے تھے جو غزہ میں ایک ماہ سے جاری متواتر بمباری اور محاصرے میں 22 لاکھ لوگوں کو ضروری مدد پہنچا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.