vosa.tv
Voice of South Asia!

یوتھ فورم مجلس پاکستان کے زیر اہتمام مشاعرہ بیاد اقبال کا انعقاد

0

ریاض:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں یوتھ فورم مجلس پاکستان کے زیر اہتمام مشاعرہ بیاد اقبال منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مشاعرےسے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ویلفیئر اتاشی سفارت خانہ پاکستان سہیل بابر وڑائچ نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ایک درد دل سوز دور اندیش اور فکر قومیت رکھنے والی شخصیت تھے۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی شاعری آج کے نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے پیٹرن انچیف سید ثاقب زبیر کا کہنا تھا کہ آج کی نوجوان نسل کو اقبال کے افکار سے روشناس کروانا انتہائی ضروری ہے۔علامہ اقبال کے افکار اور فرمودات پر عمل کرکے ہم کامیابی زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ تقریب سے محمد ابراہیم جٹ ، رانا عمر فاروق، وسیم ساحر ، سلیم اصغر ،ظفر اقبال ، راجہ نوید الرحمن ، معروف الغنی صدیقی، اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی زندگی اور شاعری پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.