vosa.tv
Voice of South Asia!

معروف کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری عاصم رفیق جٹ کی جانب سے  عشائیہ

0

جدہ:معروف کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری عاصم رفیق جٹ کی جانب سے سابقہ مشیر برائے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز احمد اورچئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر سمیت کمیونٹی کی سرکردہ کاروباری ،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔عشائیہ کی صدارت کرتے ہوئے چوہدری عاصم رفیق جٹ نے  مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور  کمیونٹی کے اتحادواتفاق اور چوہدری اظہر وڑائچ کی کمیونٹی خدمات پر روشنی ڈالی ۔چوہدری اظہر وڑائچ نے   کہا کہ اس وقت جو ملکی معاشی حالات ہیں  ہم اوورسیز کو بلا تقریق کردار ادا کرنا ہو گا اور آپس میں اتحاد و یکجہتی کے مظاہرے کی اشد ضرورت ہے ۔تقریب سے  سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز احمد اور چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر نے اپنے خطاب میں عاصم رفیق جٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چوہدری اظہر وڑائچ کی کمیونٹی خدمات کو سراہا اور اس بات سے اتفاق کیا کہ ملکی معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس وقت اوورسیز کو بلاتقریق اپنا کردار ادا کرنا ہے اور دیار غیر میں آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنا ہے اور ہمیں اسطرح تقریبات ہر ماہ کرنی چاہیں اس سے آپس میں اُنسیت پروان چڑھتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.