سری لنکا میں ڈینگی کی وبا شدت اختیار کر گئی، 70,000 سے زائد کیسزرپورٹ
کولمبو:سری لنکا میں ڈینگی کی وبا شدت اختیار کر گئی صرف ایک ماہ میں 2300 کیس رپورٹ ہوئے ۔حکومت نے ڈینگی کو کنٹرول کرنے کیلئے تین اضلاع میں پانچ روزہ خصوصی ڈینگی کنٹرول پروگرام کا انعقاد کیاہے۔ ڈینگی کے کیسز میں یومیہ اضافے کی وجہ سے نیشنل ڈینگی کنٹرول یونٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نلین آریارتنے نے اعلان کیا ہے کہ کولمبو، گامپہا، اور کالوتارا کے اضلاع میں 5 روزہ خصوصی ڈینگی کنٹرول پروگرام کا انعقاد کیا گیاہے۔ڈاکٹر آریارتنے نے کہا کہ حالیہ بارشیں آنے والے دنوں میں مزید ڈینگی کا باعث بنیں گی۔ڈینگی کنٹرول یونٹ نےرہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ اپنے گردونواح میں مچھروں سے بچنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔اب تک رپورٹ ہونے والے ڈینگی کے کیسز کی کل تعداد 70,000 سے تجاوز کر گئی ہےصرف اس ماہ 2300 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔