vosa.tv
Voice of South Asia!

فلسطین -اسرائیل تنازع : دونوں اطراف سے  اموات کی تعداد 12ہزار 5سو تک پہنچ گئی

0

تل ابیب:فلسطین -اسرائیل تنازع کے موجودہ دور میں دونوں اطراف سےمرنیوالوں کی  تعداد 12ہزار 5سو تک پہنچ گئی ہے۔غزہ کی پٹی میں اب تک  گیارہ ہزار ایک سو اسی  افراد مارے جا  چکے ہیں، جن میں 4609 بچے بھی شامل ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق دریائے اردن کے مغربی کنارے میں 183 فلسطینی شہیدہو چکے ہیں ۔اسرائیلی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کی جانب تقریباً 1200 افراد ہلاک ہوئے ۔حماس کے سیاسی  بیورو کے رکن اسامہ حمدان نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقدہ  ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ عرب اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے مشترکہ خصوصی  سربراہی اجلاس کے جاری کردہ بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن اس اجلاس میں تنازع کو روکنے کے لیے کوئی موثر میکانزم اور اقدامات نہیں کیے گئے۔انہوں نے عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالتے رہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا  تھاکہ اسرائیل تنازع کے خاتمے کے بعد غزہ کی پٹی پر اپنا مکمل سیکیورٹی کنٹرول عمل میں لائے گا اور اسے فلسطینی اتھارٹی کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.