غزہ ہسپتالوں میں آگ اور خون کا منظر نہیں دیکھنا چاہتے، امریکا
واشنگٹن:امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کو واضح طور پر بتایا ہے کہ ہم غزہ کے ہسپتالوں میں آگ اور خون کا منظر نہیں دیکھنا چاہتے۔ٹی وی پروگرام پر بات چیت کرتے ہوئےامریکہ کی قومی سیکیورٹی کے نمائندے جیک سلیوان نے کہا کہ امریکہ نے اسرائیلی فورسز کو واضح طور پر بتادیا ہے کہ وہ غزہ کے ہسپتالوں پر حملوں سے گریز کریں کیونکہ یہ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔جیک سلیوان نے کہا کہ ہم نے اسرائیل کو واضح پیغام بھیجا ہے کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ غزہ کے ہسپتالوں میں معصوم شہریوں اور مریضوں کو نشانہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی شہریوں کی غزہ سے انخلاء کا عمل جاری رہے گا، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ رفاح کراسنگ کبھی کھلتا ہے اور کبھی بند ہوتا ہے۔ ایسے ہی طریقے سے، امریکیوں کے نام کبھی کسی مہاجرین کی فہرست میں شامل ہوتے ہیں اور کبھی نہیں ہوتے، لیکن جو بھی صورتحال ہو، یہ یقینی بنایا جائے گا کہ تمام امریکیوں کا انخلاء ممکن ہوسکے۔