اسرائیل غزہ کے شہریوں پر بمباری بند کرے، فرانسیسی صدر
پیرس: اسرائیل غزہ میں شہریوں پر بمباری بند کرے کیونکہ شہریوں کو مارنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، شہریوں کی اموات سے نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔نشریاتی ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران میکرون نے کہا کہ اسرائیل کو 7 اکتوبر کے حماس حملوں کے بعد خود کو بچانے کا حق ہے، لیکن بچوں ،عورتوں اور بزرگوں کو بمباری میں قتل کیا جا رہا ہےجس کا کوئی سبب اور جواز نہیں ہے۔میکرون نے کہا کہ ہم اسرائیل سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسی کاروائیوں سے رک جائے۔ فرانس ان تمام واقعات کی مزمت کرتا ہے جن میں بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں، غزہ میں وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں کے بعد 11,000 سے زیادہ شہری، جاں بحق ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کا درد شیر کرتے ہیں۔ اور ہم ان کی دہرائی گئی خواہشات کا حصہ ہیں کہ وہ دہشتگردی سے چھٹکارا حاصل کریں، لیکن اسکے لئے بے گناہ شہریوں کا قتل عام ناقابل برداشت ہے۔