vosa.tv
Voice of South Asia!

24 گھنٹوں میں غزہ  کے 4 ہسپتالوں پر حملہ ، ریڈ کریسنٹ

0

غزہ:اسرئیل نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں  میں غزہ کے شمالی حصے میں موجود چار ہسپتالوں  پر حملے کئے ہیں، جس میں شہریوں سمیت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی متاثر ہوا ہے۔فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ڈائریکٹر جنرل مروان جیلانی نے ایک ریموٹ بریفنگ کے دوران کہا کہ الشفا، العودہ، القدس اور انڈونیشین ہسپتال کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ شہر کے القدس ہسپتال میں حملے کے دوران  ایک شخص جاں بحق اور 20  زخمی ہوئے۔ مریضوں کا علاج کرنے کے علاوہ، یہ ہسپتال ہزاروں شہریوں  کے لیے پناہ گزین کیمپ بنے ہوئے ہیں، جیلانی نے کہا کہ400 بیمار اور زخمی مریضوں کے علاوہ 14,000 پناہ گزین اس وقت یہاں موجود  ہیں۔ ریڈ کریسنٹ چیف نے کہا کہ سات Top of Form

اکتوبر  سے ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 11,000 سے زائدفلسطینی  شہید ہو چکے ہیں، جن میں 4,500 بچے شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.