vosa.tv
Voice of South Asia!

سری لنکا جیتا۔نہ چلا قدرت کا نظام۔پاکستان کا ورلڈ کپ سے عملاً سفر تمام

0

بنگلور: سری لنکا نیوزی لینڈ سے نہ جیت سکااور نہ ہی بارش ہوسکی جس کے باعث قدرت کا نظام بھی نہیں چلا،پاکستانی عملاً ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔انگلینڈ کیخلاف پاکستان کو 287 رنز سے یا پھر انگلینڈ کا دیا ہوا ٹارگٹ 16 اوور میں پورے کرنے پر ہی پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے جو کہ ناممکن ہے۔بنگلور میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان بارش کے 80 فیصد چانس تھے اور امید یہی کی جارہی تھی کہ بارش کے باعث میچ واش آؤٹ ہوگا اور پاکستان جیت جائے گا مگر سارا دن بنگلور میں دھوپ رہی کچھ لمحات کیلئے چھوٹے بادل آئے اور چلے گئے مگر بارش بالکل نہ ہوئی۔جب کہ قوم سری لنکا کی جیت سے بھی امید لگائے بیٹھی تھی مگر سری لنکا کی ٹیم کی خراب بیٹنگ پرفارمنس سے پاکستانی شائقین کے دل ٹوٹ گئے۔سری لنکن ٹیم 172 رنز پر آؤٹ ہوگئی جواب میں نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کیلئے اپنا رن ریٹ بہتر کرنے کو ترجیح دی اور 24 ویں اوور میں ہی ہدف عبور کرکے نہ صرف اپنا رن ریٹ بہت بہتر کرلیا بلکہ پاکستانی ٹیم کیلئے بھی مشکلات کھڑی کردیں۔دوسری جانب افغانستان بھی نیوزی لینڈ کے ہار سے امید لگائے بیٹھا تھا مگر سری لنکا کی ہار نے افغانستان کی بھی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔پاکستان کیلئے تو سیمی فائنل میں رسائی بہت مشکل ہے مگر افغانستان کیلئے تقریباً ناممکن ہوگئی ہے۔افغانستان کو جنوبی افریقہ کیخلاف 478 رنز سے فتح حاصل کرنی ہوگی۔جو کہ ناممکن ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.