vosa.tv
Voice of South Asia!

اترپردیش کے مشہور اور تاریخی شہر "علی گڑھ” کا نام بدلنے کی تیاری

0

علی گڑھ:ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے مشہور اور تاریخی شہر علی گڑھ کا نام بدلنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ریاست اترپردیش کے مشہور شہرعلی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ رکھے جانے کی سرکاری تیاری کی جا رہی ہے۔علی گڑھ میونسپل کارپوریشن نے متفقہ طور پر علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ رکھنے کی تجویز منظور کر لی ہے۔ یہ تجویزعلی گڑھ کے میئر پرشانت سنگھل نے  ایک میٹنگ میں پیش کی تھی جس کی تمام کونسلروں نے حمایت کی۔ علی گڑھ کے میئر پرشانت سنگھل کا کہنا ہے کہ اب یہ تجویز انتظامیہ کو بھیجی جائے گی۔ مجھے امید ہے کہ انتظامیہ اس کا نوٹس لے گی اور ہمارے مطالبے کو پورا کرے گی۔ علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ رکھے جانے کا مطالبہ ایک طویل عرصے سے کیا جا رہا ہے۔ سنہ 2021 ٫ میں علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ رکھنے کی تجویز کو ضلع پنچایت کی میٹنگ میں منظور کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے ریاست اترپردیش کے کئی شہروں کے نام بدلے جا چکے ہیں، مغل سرائے کا نام بدل کر پنڈت دین دیال اپادھیائے نگر، الہ آباد کا پریاگ راج اور فیض آباد کا نام بدل کر ایودھیا رکھا جا چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.