بہار میں 75 فیصد ریزرویشن کو کابینہ کی منظوری، اسمبلی میں آج بل پیش کیا جائے گا
پٹنہ: آج بہار اسمبلی میں ریزرویشن کوٹہ بڑھانے کا بل پیش کیا جائے گا۔ منگل کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں کابینہ کی خصوصی میٹنگ میں ریزرویشن کوٹہ کی رکاوٹ کو 50 سے بڑھا کر 65 فیصد کرنے کی منظوری دی گئی۔بہار اسمبلی کے سرمائی اجلاس کا آج تیسرا دن ہے ۔بہار حکومت آج ایوان میں ریزرویشن کوٹہ بڑھانے کا بل پیش کرے گی۔نتیش حکومت کی جانب سے پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری نے منگل کو ایوان میں زات پات کی مردم شماری کی سروے رپورٹ پیش کی تھی۔جس پر بحث ہوئی ،بحث کے بعد وزیر اعلیٰ نے کابینہ کی میٹنگ بھی کی، جس میں ریزرویشن کوٹہ کی رکاوٹ کو پچاس فیصد سے بڑھا کر پینسٹھ فیصد کرنے کی منظوری دی گئی۔ریزرویشن کا بل آج ایوان میں پیش کیا جائے گا، اسکے نفاذ کے بعد بہار میں 75 فیصد نافذ ہو جائے گا۔