vosa.tv
Voice of South Asia!

غزہ پر سرائیلی فضائی حملے  جاری ، 23 افراد جاں بحق

0

غزہ:اسرائیل نے غزہ کے ہسپتالوں پر مسلسل حملوں سے بے گناہ فلسطینیوں پر تباہی مچا رکھی ہے۔ غزہ کے جنوبی شہروں رفح اور خان یونس کے قریب اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 23 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔اسرائیلی  افواج نے غزہ  میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے، اسرائیلی فضائی حملوں سے غزہ تباہ ہو گیا ہے۔ اسرائیلی فورسز نے نصر میڈیکل کمپلیکس پر بھی بمباری کی  اور القدس اور کمال عدوان اسپتالوں کے قریب بھی بمباری کی گئی ہے۔ الرنتیسی چلڈرن ہسپتال کو بھی خالی کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔اسرائیلی فضائیہ نے الشطی پناہ گزین کیمپ میں دو مقامات پر بم گرائے ہیں جس سے شہریوں کی اموات میں اضافےکے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ایک بار پھر، اسرائیلی فوج نے غزہ کے لوگوں کو جنوب کی طرف ہجرت کرنے کی وارننگ جاری کی ہے، جب کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اشارہ دیا ہے کہ فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ زمینی کارروائیاں بھی تیز ہو رہی ہیں۔ بین الاقوامی ریڈ کراس اور ہلال احمر سوسائٹی نے حماس کے حملوں کے بعد 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، خاص طور پر بچوں کی سنگین حالت کو اجاگر کرنے اور ان مظالم کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران کو نہ روکنا دنیا کی اخلاقی ناکامی ہے۔متحدہ عرب امارات نے بھی غزہ میں 200 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا ہے۔غزہ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ فلسطینی مزاحمتی جنگجو مختلف ہتھیاروں اور مارٹر گولوں کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی فورسز پر حملے کر رہے ہیں۔ زرائع کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا بھتیجا حماس کے حملے میں مارا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.